عوامی مسائل

خواتین کا پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج، اے سی مستوج کے دفتر کے سامنے دھرنا

بونی (جمشید احمد)اپر چترال کے کوشٹ پائین گمبور کی خواتین نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کر تے ہوئے کوشٹ سے کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر تے ہوئے بونی میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے کئی گھنٹوں تک دھرنا دیاخواتین کا مطالبہ تھا کہ گذشتہ چھ سالوں سے کوشٹ پائین گمبور کے تیس سے زائد گھرانے پینے کی صاف پانی جیسے نعمت سے محروم ہیں اس سلسلے میں کئی بارمطالبہ کر نے کے باوجود پانی کا بندوبست نہیں کیا گیاتومجبوراً بونی تک مارچ کر نے پرمجبور ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات منظور نہ ہو نے کی صورت میں بھوک ہر تال کر نے پر بھی مجبورہو نگے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے انہیں یقین دیلایا کہ دو دنوں کے اندر کوشٹ کا دورہ کر کے مسئلہ حل کیا جائے گا جس سے دھرنے میں احتجاجی خواتین پر امن طورپرمنتشر ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button