بلاگز

اساتذہ کا عالمی دن

محمد ایوب

آج دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا اور پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کی حد تک یہ دن منایا گیا بہت سارے لوگوں نے فیس بک پر اپنے اساتذہ کو اپنے انداز سے یاد کیا آج کے دن اگر ہم ماسٹر شیر جوان خان مرحوم کو یاد نہ کریں تو شاید یہ ناانصافی ہوگی کیونکہ یہ ا ستادوں کے استاد تھے ماسٹر شیرجوان خان مرحوم کا تعلق ضلع غذر کے پسماندہ گاوں پھنڈر سے تھا وہ 1950 انہوں نے آغاخان ایجوکیشن سروس میں بطور ہہلا استاد اپنی علمی خدمات کا آغاز کیا اور 1979 تک لوگ اس کے علم سے مستفید ہوتے رہے 1979 میں جب ریٹائرڈ ہوئے اس کے بعد بھی اپنے مقدس پیشے کو نہیں چھوڑا۔ وہ کمونٹی سکول میں اپنی خدمات انجام دیتا رہا اس استاد شیرجوان خان مرحوم کے ہزاروں کی تعداد میں شاگرد زندگی کے مختلف شعبوں سے وابسطہ ہیں اور معاشرے کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

استاد شیرجوان خان 13 ستمبر 2017 کو انتقال کرگئے لیکن ان کے خاندان کی تعلیم کی فروغ کے لئے کردار یہا پر ختم نہی ہوتا ان کے بڑے صاحبزادے عبدالجہان قراباش  نے اپنے NGO کے زریعے گلگت بلتستان کے کونے کونے میں MIED سکولوں کا جال بچھایا ہے جس کی بدولت آج ہزراوں بچے علم کے نور سے منور ہورہے ہیں اور سینکڑوں لوگوں کا روزگاروابسطہ ہے معاشرے میں کے فروغ کے لئے کام کرنے والے افراد کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ہونا چاہئے میں سلام پیش کرتا ہو اور دعا کرتا ہو خداوند کریم ہمارے مرحوم استاد شیر جوان خان کو جنت میں جگہ دے امین

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button