خبریں

10 اکتوبر تک مسگر بجلی گھر سے بجلی فراہمی شروع نہیں کی گئی تو پورے گوجال میں ہڑتال کریں گے، سوست بازار کمیٹی

گوجال( سٹاف رپورٹر) سوسست بازار کمیٹی کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پاک چین کے سرحد تجارتی مقام سوسست گوجال میں شٹر ڈاون ہڑتال کیا گیا۔ ہڑتال کے باعث کاروبار مکمل طور پر بند رہی۔ دکانیں اور ہوٹلوں کی بندش کے باعث سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا پڑا۔ گورنر گلگت بلتستان نے بازار کمیٹی سوسست کے عہدیداروں سے وعدہ کیا تھا کہ 5اکتوبر سے مسگار پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی لیکن وعدہ وفا نہیں ہوا جس کے خلاف سوسست بازار کمیٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور کاروبار مکمل طور پر بند رہی۔ ایکسین واٹر اینڈ پاور ضلع ہنزہ شیر عباس نے سوسست جا کر بازار کمیٹی سے مذاکرات کی اور 10اکتوبر تک بجلی کی مکمل طور پر فراہمی کا یقین دلایا۔ بازار کمیٹی نے ایکیسن سے باقاعدہ تحریری طور پر یادداشت پر دستخط پر کے ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بازار کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ اگر 10 اکتوبر تک تک مسگار پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی نہیں کیا گیا تو پورے تحصیل گوجال میں ہڑتال کی کال دیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button