عوامی مسائل

شگر ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد، نامکمل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا عزم

شگر(عابدشگری)ضلع شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی خان نے کہا ہے کہ وہ شگر کو ہر طرح سے تمام اضلاع کیلئے رول ماڈل دیکھنا چاہتے ہین۔ شگر کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔ تمام ادارے علاقے کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں کسی بھی ادارے کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔شگر کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام اداروں کو محنت اور دیانتداری کیساتھ کام کرنا ہوگا۔شگر میں مردہ اور نامکمل سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے جبکہ مستقبل کیلئے بہتر لائحہ عمل طے کریں۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ریویو کمیٹی کی اجلاس ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان کی صدارت میں ڈی سی آفس شگر میں منعقد ہوا جس میں میں ایس پی شگر سید الیاس، اسسٹنٹ کمشنر شگر موسی بخاری،ایکسین بی اینڈ آر ارشاد حسین،ایکسین برقیات شاکر علی سمیت تمام محکموں کے سربراہ شریک ہوئے۔اجلاس میں شگر کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہوں نے اپنے محکمے کے ذریعے جاری سکیموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کیں ساتھ کی ترقیاتی کاموں میں حایل رکاوٹوں اور مسایل کی نشاندہی بھی کی۔

ڈی سی شگر ولی خان نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفاف طور پر مکمل کیا جائے۔ اس حوالے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا نوزائید ضلع شگر کو ایک کامیاب اور رول ماڈل ضلع بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button