خبریں

وزیر اعلی بہت جلد یاسین کا دورہ کریں گے، سڑکوں کی پختگی کے لئے 50 کروڑ دینے کا اعلان

یاسین(معراج علی عباسی )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمان نے ممبرقانو ن ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے مطالبے پر گوپس تایاسین خستہ حال مین شاہراہ کو ری کارپٹ کرنے کے لیے50 کروڑ روپے دینے کا اعلان ،وزیراعلیٰ 14یا15اکتوبرکو تحصیل یاسین کا دورہ رینگے ۔ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ورہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے میرئے مطالبے پر اسمبلی کی فلور پر گوپس تا یاسین مین روڑ کو ری کارپٹ کرنے کے لیے 50کروڑ کا میگاپراجیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس پر میں اپنے جانب سے اور عوام یاسین کے جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظالراحمن کا تہے دل سے مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اگلے دو چار دنوں میں تحصیل یاسین کے دورئے پرآنے کا شیڈول بنالیاہے ۔انشاء وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اپنے دورہ یاسین کے موقع پر یاسین کو سب ڈویزن بنانے سمیت علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے اہم ترین اعلانات کرینگے ۔میں عوام یاسین کے جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو تحصیل یاسین آمد پر ایڈونس ہی دل کے اتہاہ گراےؤں سے خوش امدید کہتا ہوں ۔اور امید کرتاہوں کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ تحصیل یاسین کے تعمیروترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button