اشرف عشور کو گلگت بلتستان نیوزپیپرز سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالد حسین صدر یونین آف جرنلسٹس
Oct 12, 2017پامیر ٹائمزخبریںComments Off on اشرف عشور کو گلگت بلتستان نیوزپیپرز سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالد حسین صدر یونین آف جرنلسٹس
گلگت(پ ر) گلگت یونین آف جرنلسٹس کے صدر خالد حسین ،جنرل سیکرٹری رستم علی و کابینہ کے دیگر اراکین نے گلگت بلتستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے انتخابات میں روزنامہ سلام کے چیف ایڈیٹر اشرف عشور صدر منتخب ہونے پر مبارکبادی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف عشور کے جی بی این ایس کے صدر منتخب ہونے پر گلگت یونین آف جرنلسٹس مبارکباد پیش کرتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ نومنتخب صدر گلگت بلتستان میں صحافتی اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے جملہ مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ خدمات کو احسن انداز میں ادا کر سکیں۔گلگت یونین آف جرنلسٹس جی بی این ایس سے مل کر گلگت بلتستان میں اخباری صنعت کو مضبوط بنانے میں بھرپور تعاون کرے گی۔