سیاست

بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے پر غور شروع، اسمبلی الیکشن میں شکست کھانے والے بھی میدان میں کودنے کے لئے تیار

غذر (بیورو رپورٹ) صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور شروع کر دیا صوبے اضلاح تعداد میں اضافہ ہونے اور مردم شماری میں آبادی میں اضافے کے پیش نظر ممبران ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ کے ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ہارنے والے امیدوار بھی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے میدان میں کود پڑے ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں بلدیاتی ا لیکشن کرانے پر غور شروع صوبے میں ضلعوں کی تعداد دس ہونے کے بناپر الیکشن سے قبل گلگت بلتستان کے ممبران ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ کے ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ کا فیصلہ بلدیاتی الیکشن لڑنے والے آفراد نے ابھی سے ہی اندون خانہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اور لوگوں کو خوشی اور غم میں شریک ہورہے ہیں اس حوالے سے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کروڑوں روپے کے اخراجات کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت نے غور شروع کر دیا ہے گلگت بلتستان میں 2010سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ علاقے میں بلدیاتی اداروں کی طرف سے تعمیر ہونے والے منصوبے بھی سست رفتاری کا شکار ہیں اور اس مد میں ملنے والی رقم کے خرچ ہونے کا بھی کوئی پتہ نہیں چلتا جس وقت ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی ممبران تھے اس وقت ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی ممبران کو ان کے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے لاکھوں روپے ملتے تھے جو مزکورہ ممبراپنے علاقے میں رابطہ سڑکیں نالیاں بنانے پر خر چ کرتا تھا جب سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے ہیں خطے میں اس طرح کے کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آتے بلدیاتی الیکشن ہونے کے امکانات پر ابھی سے ہی سیاسی افراد نے اندون خانہ اپنی انتخابی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدران ابھی سے ہی الیکشن کی تیاری میں لگے نظر اتے ہیں اور ایسے امیدواروں کی بڑی تعداد بھی منظر پر اگئی ہے جنھوں نے صوبائی الیکشن میں بری طرح شکست کھانے کے بعد اب ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات میں اپنی قسمت ازمائی کا فیصلہ کیا ہے اگر بلدیاتی الیکشن ہوگئے تو مسلم لیگ (ن) پی پی اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے اور کئی موسمی پرندوں نے پارٹیاں بدلنے کے لئے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کیا ہوا ہے اور اس حوالے سے اندرون خانہ اب سے ہی مختلف پارٹیوں کی اعلی عہدیدران سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button