عوامی مسائل

تحصیل یاسین میں بجلی کے دو یونٹ بند، 72 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے کاروبارِ زندگی مفلوج کردی

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین میں ہر طرف اندھیراہی اندھیراسیلی ھرنگ پاور ہاوس کے خراب ہونے والی دونوں یونٹ 72گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ٹھک نہ ہوسکی علاقے میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔بجلی کی عدم دستیابی کے باعث علاقے میں کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ہے ۔کاورباری لوگوں کو روزانہ ہزار وں روپے کا نقصان اٹھانا پڑارہا ہیں ۔محکمہ برقیات غذرکے بغیرمنصوبہ بندی کے نازبرپاورہاوس کو مرامت کے لیے بند کرنے کے باعث علاقے میں بجلی کی شدیدترین بحران پیدا ہوگئی ہے ۔محکمے کے جانب سے نازبرپاور ہاوس کو بند کرنے کے ساتھ ہی سیلی ھرنگ پاور ہاوس کے دونوں مشینوں میں ایک فنی خرابی پیداہوگئی ہے ۔محکمہ برقیات غذر کے انجینئرز نے سیلی ھرنگ پاور ہاوس کے مشینوں کو ٹھک کرنے کے لیے گزشتہ تین دنوں سے مسلسل کوشش میں مصروف ہے مگرمشینیں ٹھک ہونے کے نام نہیں لیں رہے ہیں ۔مشینوں کو فنگشینل کرنے کے کوشش میں ناکام محکمہ برقیات کے انجینئرز نے سیلی ھرنگ پاور ہاوس کے مشینوں کو آسیب زادہ قرار دیکر ایک عدد بکرئے کا صدقہ بھی دیا صدقے کے باجود مشینوں پرفنی آسیب کااثرختم نہ سکا ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرغذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا یاسین میں دوپاور ہاوس وافرمقدار میں پانی ہونے کے باوجود گزشتہ پانچ دنوں سے تحصیل یاسین میں صرف بلب روشن کرنے کے لے بجلی نہ ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button