خبریں

کھرمنگ کے علاقوں طولتی اور مایوردو میں موبائل سروس 15 اکتوبر سے شروع ہوجائے گا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) کھرمنگ کا علاقہ پاری طولتی کمنگو اورمایوردو میں موبائل سروس 15اکتوبر سے شروع کیا جائے گا اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دور گئی ایس سی او حکام کا شکریہ اد ا کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کھرمنگ کے صدر سید محسن اور حاجی شمشیرنے ایس سی او کے کمانڈینگ آفیسر سے ملاقات کی جس میں رہنما مسلم لیگ نے علاقہ پاری طولتی کمنگو اور مایوردو میں موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر کمانڈینگ آفیسر ایس سی او نے علاقے میں جلد ایس سی او سروس شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی موبائل سروس کی فراہمی کی خبر ملتے ہی اہل علاقہ خوشی سے جھوم اٹھے اہل علاقہ نے کے پی این سے گفتگو میں کہا کہ موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو اندرون اور بیرون ملک مقیم اپنے عزیزوں سے رابطے میں بڑی مشکلات کا سامنا تھا اور ایک فون کے لئے کئی میل دور جانا پڑتا تھا لیکن اب بالعموم سید محسن صدر مسلم لیگ کھرمنگ اور بالخصوص کمانڈینگ آفیسر ایس سی او نے عوام کی درینہ مطالبے کی حل میں عوام کا ساتھ دیا اہل علاقہ نے ایس سی او حکام کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button