سیاست

مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل شروع کر دیا ہے- صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی

استور(پ ر) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل شروع کر دیا ہے اور گلگت بلتستان کے کونے کونے میں ترقی کے جال بچھا دیا ہے۔وہ لوگ جو عوام سے جھوٹے وعدے کر کے عوام کو بے وقوف بناتے تھے ان کے پیٹ میں مروٹ شروع ہو چکی ہے اور وہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔جن لوگوں نے عوام کو روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر بے وقوف بنایا اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام کا خون چوسنا شروع کیا تھا عوام نے ان سے اپنا انتکام لے لیا ہے اور سیاسیے طور پر ان کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔آج وہ عوام کو پھر سے بے وقوف بنانے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت کے خلاف پرومیگنڈہ کر رہے ہیں۔وہ لوگ جو اپنے گھر تک روڑ تک نہیں بنا سکے وہ عوام کی خدمت کیا خاک کریں گے ۔آج ہماری حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بلا تفریق سب کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور ان لوگوں کے گھروں تک نہ صرف روڑ بنایا بلکہ دیگر سہولیات بھی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اور انشاللہ بہت جلد گلگت بلتستان کو ایک ماڈل صوبہ بنائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button