سیاست

یاسین : وزیراعلیٰ کا متوقع دورہ یاسین علاقے کی تعمیرو ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ مسلم لیک ن یاسین

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 18اکتوبرکو وزیراعلی گلگت بلتستان کے متوقع دورہ یاسین کے حوالے سے مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے سینئرنائب صدر غلام محمد کے قیادت میں پاکستان مسلم لیک ن تحصیل یاسین کے جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس ریسٹ ہاوس یاسین میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق ٹکٹ ہولڈرمسلم لیک ن ایڈوکیٹ جاوید اقبال ،سب ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیک ن گوپس یاسین رمضان علی ،سید امیرشاہ ،ریٹائرڈ ایس ایم افضل امان،سابق چیرمین یوسی بہادرحسین کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کیا۔اجلاس میں 18اکتوبر کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا متوقع دورہ یاسین کے دوران پارٹی کی جانب سے عوامی جلسے کے لئے پنڈال کی تیاری اور دیگرانتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکل دی گئی ۔ سی ایم جی بی کے دورہ کو ہرصورت کامیاب اور تاریخی بنانے کے لے مسلم لیک ن تحصیل یاسین کے تمام کارکنوں کوپرعزم رہنے اور اپنے قائدکو شاندار انداز میں ویلکم کرنے کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ مسلم لیک ن یاسین کے کارکنوں نے امیدظاہرکیا کہ سی ایم جی بی دورہ یاسین علاقے کی تعمیرو ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔اجلاس میں ایم ایس ایف یاسین کے عہدیدار اور کارکنوں نے بھی شرکت کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button