سیاست

استور : پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے پروجیکٹس پرتختیاں لگا کر وہ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے- کاشف بونجوی

استور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان کا دورہ استور رات کی تاریکی سے شروع ہوا اور رات کی تاریکی میں ختم ہو۔ا پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے پروجیکٹس پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا۔ انفارمیشن سیکرٹری دیامر استور ڈویژن کاشف بونجوی نے کہا کہ وزیر اعلی نے اپنے دورہ استور کے موقعے پر منی مرگ تحصیل کا جو اعلان کیا وہ اعلان سابق دور حکومت نے پانچ سال قبل کیا تھا .وزیر اعلی کے دورہ استور صرف اور صرف فرمان اور برکت جمیل کی بے نقاب ہوتی کرپشن کو چھپانےکے لئے تھا.وزیر اعلی نے رات کی تاریکی میں ایک بند کمرے میں چند مسلم لیگ کے کارکنوں کو جمع کرکے اس کو کھلی کہچری کا نام دیا . استور میں تمام ادروں کے اندر کرپشن کا بازار گرام کیا ہوا ہے محکمہ تعمیرات کے اندر اپنوں کونوزانے کا سلسلہ جاری ہے. میرٹ کے نام پر میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے جن لوگوں نے کل تک میرٹ کے جھوٹے نعرے لگا کر ووٹ لیے تھے آج وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں .مختلف اداروں کے اندر اپنے بندوں کو غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کرنے میں مصروف عمل ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button