حادثات

اشکومن: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ،واقعات کے مطابق گاؤں کوچدہ کا رہائشی مسمی دادا ولد عبدل فقیر عمر تیس سال نالہ کوچدہ لکڑیاں لانے جارہا تھا اسی دوران سلائیڈنگ کے باعث پتھر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،بعد ازاں متوفی کی نعش کو مقامی افراد نے گاؤں پہنچا دی۔ ایک دوسرے واقعے میں نالہ شونس میں مائننگ کے شعبے سے وابستہ بائیس سالہ نوجوان اسماعیل ولد موسیٰ ساکن نگر پہا ڑ سے پھسلنے کے باعث گہری کھائی میں جاگرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی نعش کو سول ہسپتال چٹورکھنڈ لایا گیا جہاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button