جرائم

تانگیر: پولیس نے چھاپہ مار کر تین جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

چلاس(کرائم رپورٹ) تانگیر میں پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی ،خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر تین جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے جوئے کے اوزار اور نقدی برآمد کر کے تھانہ منتقل کر دئے گئے۔مقدمہ درج کر کے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔علماء ،عمائدین اور عوام علاقہ نے پولیس کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تانگیر پولیس نے ایس ڈی پی او شاہ سرور کی قیادت میں خفیہ اطلاع پرجواریوں کے اڈے پر چھاپہ مارا۔اور رنگے ہاتھوں تین جواریوں اصغر خان ولد اوتیل خان،عظمت اللہ ولد منشن خان اور محمد حسین ولد مجاور ساکنان تانگیر کو جوئے کے اوزار اور جوئے کی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلا ف تھانہ تانگیر میں انسداد قمار بازی ایکٹ 7رول 1978اور سیکشن 34تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس کی اہم کاروائی پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کاروائی کو معاشرے سے برائی کے خاتمے کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی برائیوں میں ملوث عناصر معاشرے کی بربادی کا سبب بنتے ہیں کے خلاف سخت کاروائی کا سلسلہ بالا تعطل جاری رکھا جائے۔علماء کرام نے بھی پولیس کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button