خبریںسیاست

سکردو: سانحہ کار ساز کی یاد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

سکردو(پریس ریلز ) سانحہ کار ساز کی یاد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ، کارکنوں کا طوفان اُمڈ آیا سکردو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سا بق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رابطہ سکرٹیری محمد بشیر ، وکلا ونگ بلتستان ڈویژن کے صدر بشارت ایڈوکیٹ ، ضلع سکردو کے قائم مقام صدر غلام شہزاد آغا ، نجف علی ، عبد اللہ حیدری ، اقبال دلبر ، طالب استوری ، صادق سراج ، شریں فاطمہ ، نیا ز صیام ، عباس پاوری اور دیگر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ شہیداء کے خون سے رنگین ہے ، پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لیے بے پنا ہ قربانیاں دیں ، جمہوریت کی بقا کے لیے بھٹو خاندان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے۔

مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسانوں ، ہاریوں ، اور غریبوں کی جماعت ہے ، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں غریب او رمحکوم طبقات کی بقا کے لیے قربانیاں دیں ، سانحہ کارساز کے شہیداء نے جمہوریت کی بقا کے لیے قربانیاں دیں ، مقررین نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پہلے پنچاب تک محددو ہو کر رہ گئی تھی اب ن لیگ صرف کشروٹ تک محددو ہو کر رہ گئی ہے ، ن لیگ آمریت کی پیداوار ہے ، ن لیگ آمریت کے بل بوتے پر ہمیشہ اقتدار میں آئی ، ن لیگ نے اداروں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ، کرپشن کا بازار گرم ہے ، ن لیگ اب صرف کشروٹ تک محددو ہو کر رہ گئی ہے ، عوام کو سبز باغ دیکھا کر اقتدار میں آنے والی جماعت ن لیگ نے اب عوا م کو تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ، مسلم ن لیگ پہلے پنچاب تک محددو تھی اب یہ جماعت پوری طرح سے دم توڈ چکی ہے اور اور اب گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی سرگرمیاں صرف کشروٹ تک محددو ہو کر رہ گئی ہے ، اس میں بھی وقت کے ساتھ جان نہیں رہے گی ، وفاق اور گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت پھر شہیدوں کی جماعت پیپلزپارٹی کی ہو گی ، عمران نیازی اپنی شکست سے ملک چھوڈ کر بھاگ جائے گا ، میاں برادان کی تو پہلے ہی سیاست سے چھٹی ہو چکی ہے ، پریشانی یہ ہے کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ مجھے حکومت سے کیوں نکالا ارے بھائی نکالے بغیر آپ جاتے جو نہیں ، نواز شریف ہمیشہ غلط کام کرتے ہیں ، پھر پوچھتے پھرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، سانحہ کا ر ساز کے صدقے میں ملنے والی صوبائی حکومت آج مسلم لیگ ن کے ہاتھوں عوام کے خلاف بھر پور انداز میں استعمال ہو رہی ہے ، گلگت بلتستان کو ملنے والا گورننس آڈر پی پی پی کے مرہون منت ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی ازجات نہیں دی جائے گی ، پیپلزپارٹی ہر فورم پر عوامی مفادات کی بھر پور نمائندگی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی ، سانحہ کاز ساز کے شہداء کو ہم نہیں بھولے ، مقررین نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑی رہے گی ، عمران خان تبدیلی کا کھولا نعرہ لگانے سے قبل اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ،عمران خان آصف علی زردای کی شکل کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے قبل اپنا چہرہ دیکھیں ، مقررین نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو بے وقوف بنایا گیا چند افراد کی اپ گریڈیشن اور ذاتی مفادات کے حصو ل کے لیے کے آئی یو کمپس کو بلتستان یونیورسٹی میں ضم کرنا کہاں کا انصاف ہے ، گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار زمین نہیں ، حکومت خالصہ سرکار کے نام پر لوگوں کی ملکتی زمینوں کی بندر بانٹ ختم کر دے ۔ مقررین نے کہا کہ حکومت نے خالصہ سرکار کے نام لوگوں کی زمینیں ہڑپ کر رہی ہے ، خالصہ سرکار کے نام پر لوگوں کی زمنیوں کی بند ر بانٹ کم کی جائے ، سید مہدی شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ صوبائی کابینہ سے گزارش ہے کہ وہ پی وائی او ، پی ایس ایف سمیت ، خواتین ونگ کے عہدہ دارن کا اعلان جلد کرے تاکہ پارٹی کی فعالیت میں مدد مل سکے ۔

سماجی رہنماء عمران ذاکر نے باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، پیپلزپارٹی سکرٹیریٹ سکردو میں سانحہ کار ساز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران سماجی و نوجوان رہنماء ذاکر عمران نے باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ پیپلزپارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے ، پیپلزپارٹی ہی غریب اور محکوم طبقات کا ان کا جائز حق دلا سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس جماعت نے جمہوریت کی بقا کے لیے قربانیاں دیں وہ جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے آج تک گلگت بلتستان کے عوام کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا، ذاکر عمران معروف سماجی رہنماء برگیڈئیر (ر) محمد ذاکر شمیم کے فرزند ہیں انہوں نے ہاروڈ یونیورسٹی سکاٹ لینڈ سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ بلیک پول یونیورسٹی انگلیڈ نے بی بی اے کر لیا ہے ، سید مہدی شاہ نے باقاعدہ ہار پہنا کر ذاکر عمران کا پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ عمران ذاکر ایک پڑھے لکھے اور سجلے ہوئے انسان ہیں ان کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مزید فعال اور مستحکم ہو گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button