خبریں

گلگت بلتستان میں پہلی بار عالمی محفل حسن قراٌت کا انعقاد کیا جارہاہے

گلگت(پ ر)گلگت بلتستان حکومت صوبے میں مسلکی ہم آہنگی،مذہبی رواداری،باہمی یگانگت ،اخوت و بھائی چارگی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے ایک بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت کا انعقاد کرانے جارہی ہے جس میں مصر کے عالمی شہرت یافتہ قرأ حضرات شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سیاحت و ثقافت کے زیر اہتمام صوبے میں پہلی بار عالمی محفل حسن قراٌت کا انعقاد کیا جارہاہے جو 26اکتوبر سے 29اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس پر وقار تقریب کے مہمانان عالمی شہرت یافتہ قراء و جامعہ ازہر مصر کے مشہور و معروف قاری حضرات کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنی خوبصورت آواز سے عوام کے دلوں کو منور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حسن قرأت کے تقاریب کا آغاز26اکتوبر کو گلگت سے ہوگا اسی طرح 27اکتوبر کو دیامر اور 29اکتوبر کو سکردو میں انعقاد ہوگا۔ان قراء حضرات میں فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری ایمن عیسی حطیبہ المصری،فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری عادل البازی المصری اور فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری عبدلغفار المکاوی المصری شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے انعقاد سے مذہبی و ثقافتی اقدار کی ترویج میں بھرپور مدد ملے گی۔

چیف سیکریٹری کی خصوصی ہدایت پر تمام محکمے مشترکہ طور پر کوشش کررہے کہ اس کو حقیقی معنوں میں بین الاقوامی سطح پرکامیاب ہو،اس سلسلے میں گلگت،دیامر اور سکردو میں جامع پروگرام ترتیب دیئے گیئے ہیں تاہم اپنی نوعیت پہلی بین الاقوامی حسن قرأت کی مرکزی تقریب گلگت میں ہوگی جس میں تینوں ڈویژن سے مقابلے کے ذریعے جیتے گئے ایک ایک قاری حسن قرأت میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ اس طرح کی روح پرو دینی تقریب کا انعقاد اور بین الاقوامی شہرت کے حامل قرأ حضرات کی گلگت بلتستا ن آمد ایک نیک شگون ہے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button