خبریں

سکردو: سیکورٹی معاملا ت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چا ہیے، ڈپٹی انسپکڑ جنرل پولیس بلتستان ڈویژن فرمان علی

سکردو( رجب علی قمر ) سیکورٹی معاملا ت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چا ہیے پولیس آفیسران اور ماتحت عملہ اپنی اپنی جہگوں پر چوکس انداز میں فرائض انجام دینگے، سیکورٹی روٹس کی مکمل نگرانی ہونی چائیے اور سستی اور کاہلی برتنے والے اہل کاروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ یہ بات ڈپٹی انسپکڑ جنرل پولیس بلتستان ڈویژن فرمان علی نے آج سکردو میں انتہائی اہم مہمانوں کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقد ایک اہم اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

اجلاس میں ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن کے علاوہ ضلعی پولیس کے اعلی آفیسران ، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس آفیسران نے شرکت کیں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس کے اہل کاروں کی طرف سے گرونڈ میں بہتر فرائض کی ادائیگی نظر آنی چائیے اور فورس کی ڈسپلین خاص کر وردی اور صفائی ستھرائی کا بھرپور انداز میں خیال رکھا جائے انہوں نے پولیس آفیسران سے کہا کہ وہ فورس سے چن چن کر سیکورٹی انتظامات کے لیے بہتر فورس سامنے لائیں۔ اجلاس میں انہوں نے انتہائی اعلی مہمانوں کی آمد کے حوالے سے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ مہانوں کے ائرپورٹ میں آمد سے لیکر پنڈال تک تمام مقامات میں سیکورٹی کو یقینی بنائی جائے گی۔

اس موقع پر ایس ایس پی سکردو نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے لیے مختلف اضلاع سے اضافی پولیس فورس بھی طلب کی گئی ہے اور ائرپورٹ سے لیکر پنڈال تک ہر مقام پر سیکورٹی کے لیے تجویز کردہ انتظامات کے بارے میں بتایا اور پولیس آفیسران کی اہم زمہ داریوں اور سیکورٹی کے حوالے سے نہایت جامع اور اہم ہدایات دیں انہوں نے تمام آفیسران سے کہا ہے کہ وہ اپنی اپنی زمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرینگے ۔ انہوں نے انتہائی اہم مہمانوں کی آمد کے اوقات میں ٹریفیک منجمنٹ پلان کا بھی خصوصی ذکر کیاانہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چند لمحوں کے لیے متبادل روڑ کے استعمال پرزحمت آٹھانی پڑے گی تاہم پولیس کی طرف سے ہرممکن کوشش کی جائے گی کہ عوام الناس کو کسی قسم کی زحمت نہ ہو اور کچورا پل سے متبادل سٹرک کا استعمال کرکے شہر اور دیگر اضلاع تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکور ٹی سے وابستہ اداروں کے درمیا ن بہتر کوارڈینشن سے تمام امور کی بہتر انداز میں بجا آوری کو یقینی بنائی جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button