ماحولچترال

چترال میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں بائی پاس روڈ کو دھونے کا کام شروع

چترال (نمائندہ آئین) چترال میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں بائی پاس روڈ کو فائر بریگیڈ گاڑیوں سے پانی ڈال کر دھونے کا کام شروع کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے حکم پر اے سی چترال عبدالاکرم خان نے تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن کے عملے کے ذریعے بائی پاس کی دھلائی کرادی اور کام کی خود نگرانی کرتے رہے جبکہ تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور ٹی۔ ایم۔ او قادر ناصر بھی موقع پر موجودتھے۔ گزشتہ جمعرات کو چترال شہر میں ہفتہ صفائی کا افتتاح کرتے ہوئے نئی تعینات ہونے والے ڈی۔ سی نے اعلان کیا تھاکہ چترال کو آئنہ کی طرح صاف ستھرا بنادیا جائے گا ۔ بائی پاس روڈ کی دوسال تعمیرکے بعد کچرے کی تہہ جم جانے کی وجہ سے بہت ہی بدنما ہوگیا تھا جس کا ڈیپٹی کمشنر چترال نے سخت نوٹس لے لیا تھا۔ صفائی کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی عبدالاکر م نے کہاکہ شہر کو صاف اور ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے جن کے تعاون کے بغیر کوئی بھی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ شہری حدود میں گندگی اور غلاظت جمع کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button