خبریں

وزیر اعظم نے متاثرین شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کو جلد از جلد معاوضہ ادا کرنے کے لئے احکامات جاری کردیا، گورنر گلگت بلتستان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی حالیہ دورہ گلگت بلتستان کامیاب رہا، اپنے دورے کے موقع وزیر اعظم پاکستان شاہد قاقان عباسی نے شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کے زد میں آنے والی زمینوں کا معاوضہ جلد از جلد ادا کرنے کے لئے احکامات جاری کردیا ہے اور انشاللہ بہت جلد متاثرین کے کے ایچ کی مشکلات اور درینہ مطالبہ کومد نظر رکھتے ہوئے معاوضہ کی ادا ئیگی جلد کردی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ عطاآباد جھیل پر کی جانے والی پاور منصوبہ جو کہ 32.5میگاواٹ ہے اس منصوبے کو اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے فنڈز جاری کردیا جائیگا جس کی وجہ سے علاقے میں بڑھتی ہوئے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی حالیہ دورے میں بلتستان یورنیورسٹی کے افتتاح کرنے سے علاقے کی عوام انتہائی خوش ہیں اور یہ یورنیورسٹی پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ پاکستان کا گلگت بلتستان کے عوام کے لئے تحفہ ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button