خبریںگلگت بلتستان
عوامِ گلگت بلتستان نے بے سرو سامانی کے عالم میں علاقے کو ڈوگرں سے آزاد کیا، ڈی سی ہنزہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق نے کہا کہ آزادی کہنے کو تو آسان ہے مگر جن قوموں نے مشکل سے آزادی حاصل کی ہے ان کو آزادی کی اہمیت معلوم ہے۔ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان شہدا اور غازیوں کو جنہوں نے بے سرو سامانی کے عالم میں گلگت بلتستان کو ڈوگرں سے آزاد کر لیا۔
ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے لئے بہت ساری قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ ہم عوام گلگت بلتستان کو فخر کے نگاہ سے دیکھتے ہے جنہوں نے یکم نومبر 1947ء کو علاقے کا آزاد کیا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔
۔جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے ہنزہ کے سرکاری وغیر سرکاری سکولوں میں اس دن کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئے اور گلگت بلتستان کے اُن شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔





