خبریںعوامی مسائل

نگر : پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی لوڑ شیڈنگ کا شیڈول تیار، ابتدائی دورانیہ ۵ گھنٹے کا ہوگا

نگر ( بیورو رپورٹ) محکمہء برقیات نگر نے بجلی لوڑ شیڈنگ کے عفریت کو تھیلے سے نکال لیا، عوامی حلقوں میں زہنی اضطراب۔تفصیلات کے مطابق محکمہء برقیات نے لوڑ شیڈنگ شیڈول جاری کرتے ہوئے عوام الناس کو بتایا کہ نالے میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی لوڑ شیڈنگ کا شیڈول تیار کیا گیا ہے جو دو نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

لوڈ شیدنگ کا ابتدائی دورانیہ ۵ گھنٹے کا بتا یا گیا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی خوش خبری دی گئی ہے کہ پانی کی بتدریج کمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مذید بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ عوام کو خبر دار کیا گیا ہے کہ عوام سردیوں کے موسم میں بھاری برقی االات کا استعمال ترک کر دیں تا کہ لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جا ئے۔

عوامی حلقوں نے اس لوڑ شیڈنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مقامی تربیٹ یافتہ عملے کو اگر ان مشینوں کی نگرانی پر مامور کیا جائے تو بتدریج مشینیں اپنی پیداواری سطح برقرار رکھ سکتی ہیں کیوں کہ ان مشینوں کی پیداواری صلاحیت سردیوں کے موسم میں کم ترین پانی کی مقدار پر رکھا گیا ہے ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سردیوں میں جہان ایک طرف پانی کی کمی ہو جاتی ہے تو دوسری طرف بجلی کے استعمال میں بھی کئی طرح سے کمی آجاتی ہے کیوں کہ بہت سارے لوگ اپنا گھر بار بند کر کے شہروں اور گرم علاقوں کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں جبکہ پنکھے،ڈیف فریزر،فریج اور گرمیوں میں استعمال ہونے والے دیگر بھاری برقی آلات کا استعمال بندہو جاتا ہے ان تمام حقائق کے باوجود لوڈ شیدنگ ناقابل یقین ہوتا ہے ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مشینروں کی بہتر کارکردگی اور زیادہ پیداوار کے لئے ون میگا واٹ پاور ہاؤس میں تربیت یافتہ غیر مقامی عملہ تعینات کیا جائے تاکہ مشینوں کی کار کردگی بہتر ہونے کے ساتھ عوام کو لوڑ شیڈنگ کے عذاب سے کم از کم گزرنا پڑے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button