شگر(عابدشگری)ْ ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین طارق حسین نے ارندو میں آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ متاثرین کی جلد بحالی ہماری اولین ترجیح ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کوجلد ممکنہ امداد پہنچادی جائے گی جبکہ گھروں کی مرمت اور تعمیر کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے متاثریں میں کیچن اشیاء ، گرم کمبل اور دیگر اشیاء تقسیم کئے۔
متاثرہ علاقوں کی دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر اور جی بی ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑ ی میں ارندو کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑی گے ۔ شگر انتظامیہ متحرک ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے ، ۔ انتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تمام ریلیف کا سامان بروقت متاثرہ علاقہ میں پہنچا دیا جبکہ متاثرین ارندو کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے ،۔انہوں نے کہا کہ ارندو میں چھ سے سات گھر مکمل طور پر جل گئے ہیں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔