خبریں

ہنزہ : نمبرداری نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے سرکاری سطح پراقدامات کیےجا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

ہنزہ ( اجلال حسین ) نمبردار سرکار اور عوام کے درمیان ایک پل کے مانند ہے۔ نمبردار کو معاشرے میں مزید فعال اور موثر بنانے کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز ضلع بھر کے نمبرداروں کے ساتھ منعقد کی جانے والی خصوصی اجلاس میں کہا۔

انہوں نے کہا کہ نمبردار نہ صرف سرکار کی مدد کرتے ہے بلکہ عوام میں علاقائی رسم ورواج کے مطابق مختلف سماجی کاموں میں عوام کی بھر پور خدمت کرتی ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ نمبرداری نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے سرکاری سطح پراقدامات کیےجا رہے ہیں۔ انشااللہ بہت جلد اپ کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button