جرائم

شگر پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

سکردو ( کرائم رپورٹر) شگر پولیس کی کامیاب کاروائی ،مشہور زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کرلیا گیا ہے۔

شگر پولیس زرائع کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش افتخار پشاور ی اور ان کے ساتھی منور گلتری کو سکرد وسے شگر چرس لے جاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

پولیس زرائع نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات فروش افتخار پشاوری اور منور گلتری بھاری مقدار میں سکردو سے شگرچرس سمگل کررہے تھے۔ مخبر کی اطلاع پر سٹی تھانہ شگر ایس ایچ او کی ٹیم نے منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھو ں پکڑنے میں کامیاب ہوگیا اور ملزمان کو فوری تحویل میں لے کر کاروائی تیز کردی ہے پولیس زرائع نے بتایا کہ ملزمان سے مزید انکشافات اور شگر بھر میں فروخت کرنے والوں کے نام بھی اُگل رہے ہیں ادھر شگر کے عوامی حلقوں نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر انہیں شاباش دی ہے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button