عوامی مسائل

کھرمنگ : چار سال پہلے بچھایا گیا پائپ لائن سے پانی جاری نہیں ہوسکا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) کھرمنگ کا علاقہ آخوندپہ میں چار سال پہلے بچھایا گیا پائپ لائن سے اس سال بھی پانی نہ فراہم نہیں ہوسکا۔ پائپ پانی دینے سے پہلے کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے۔ 18 لاکھ خرچ کرکے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا۔ علاقے کی پائپ لائن کو سردیوں سے پہلے بحال کریں یہ بات اہلیان آخوندپہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چار سال پہلے بچھایا گیا پائپ لائن سے ایک بوند بھی پانی نہیں ملا ہے جبکہ ٹھکیدار نے ڈھائی فٹ کی بجائے ایک دو انچ کھود کر پائپ بچھایا ہے جس کی وجہ سے کئی جگہوں سے پائپ زمین سے نکلے ہوئے ہیں۔ اگر پانی بحال بھی کیا تو سردیوں میں جم سکتے ہیں۔ اہلیان آخوندپہ ہر سال سردیوں میں پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں اور دریا سندھ سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ دریا سے پانی لانا کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ پچھلے سردیوں میں کئی بار خواتین کوزے سمیت دریا میں گرنے سے بال بال بچھ گئے ہیں۔ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخوندپہ کے پائپ لائن کو مزید گہرائی میں ڈال کر پانی کی ترسیل دسمبر سے پہلے ممکن بنائے اور ایسا ممکن نہیں ہوا تو اہل علاقہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button