خبریں

ضلعی آفیسران چیف سیکریٹری کی عوامی سروس کی ترسیلی ایجنڈے کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے کہا ہے کہ شگر کے تمام ضلعی آفیسران اور ذمہ داراں چیف سیکریٹری کی عوامی سروس کی ترسیلی ایجنڈے کو یقینی بنائیں۔ جبکہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکٹ کی رجسٹریشن یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقد ہ ضلعی سربراہوں کی ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہوں پر زور دیا کہ چیف سیکریٹری کی عوامی سروس کی ترسیلی ایجنڈے کو یقینی بنائیں۔جبکہ برتھ اور ڈیٹھ سرٹیفکٹ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ڈی ایچ او شگر اور اسسٹنٹ کمشنر شگر کو ہدایت کی پولیو کمپین کے انتظامات کا جائزہ لیکر رپورٹ کریں۔اور اس قومی مہم کو بھرپور انداز مین چلانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیتے ہوئے ہدایت کی ہیلتھ اور ایجوکیشن کے زمینوں کی انتقالات کو فوری مکمل کریں

۔ڈی سی شگر ولی خان کی صدارت میں ضلعی سربراہوں کا ماہانہ اجلاس ڈی سی آفس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ضلعی ادارون کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اور مسائل دریافت کئے۔ تمام اداروں کے سربراہوں نے اپنے اداروں کی پروگریس پر بریفنگ دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button