سیاست

پی پی پی گلگت بلتستان کے صوبائی قیادت گلگت بلتستان میں سیاسی ماحول کو تباہ کرنے میں مصروف ہے ۔صوبائی ترجمان ایم ایس ایف گلگت بلتستان

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویزنے پی پی پی گلگت بلتستان کے صوبائی قیادت گلگت بلتستان میں سیاسی ماحول کو تباہ کرنے میں مصروف ہے ۔پی پی پی کے گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ کے بیانات اور اقدامات سے ایسامعلوم ہوتا ہے کہ وہ پی پی پی کے گزشتہ حکومت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ کے زمانے میں وہ سکول کا طالب علم تھے جیسا کہ اسے کسی چیز کا علم ہی نہیں ہے۔ جب امجدایڈوکیٹ مہدی شاہ کے حکومت میں شامل تھے تو اس وقت موصوف کو حق ملکیت کیوں یادنہیں آیا۔پی پی پی کے دورحکومت میں ضلع دیامیرکے زمینوں کو سرکاری ملکیت میں دیا گیا تو امجدصاحب کہا ں تھے ۔

انہوں نے کہاہے کہ امجدایڈوکیٹ سیاست سے زیادہ منافقت کرتے ہے ۔پی پی پی کے صوبائی صدر نے مہدی شاہ اور پیرکرام علی شاہ کے حکومت میں شامل لوگوں کو اپنے کابینہ میں شامل کیا ہے تاکہ ان سے کرپشن کے گرو سکھ سکئے ۔انہوں نے کہا کہ وقاق میں ہونے والے الیکشن کے بعد پی پی پی گلگت بلتستان کو دل اخری دورہ پڑئے گا جو جان لیو ء ثابت ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button