خبریںعوامی مسائل

یاسین : ایک ما ہ کے مسلسل لوڈشیڈنگ کے بعد نابزر پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل بحال کردی

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ برقیات غذر نے تحصیل یاسین میں ایک ما ہ کے مسلسل لوڈشیڈنگ کے بعد نابزر پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل بحال کردی ۔ گزشتہ ایک ماہ سے تباہ شدہ کاروبار بحال ،عوام نے سکون کا سانس لیا۔

محکمہ برقیات غذر نے تحصیل یاسین میں ایک ماہ کے اعصاب شکین لوڈشیڈنگ بعد نابرپاور کی مشینری اور واٹرچینل کی مرمت کے کام کو مکمل کرکے عوام کے لیے بجلی کی ترسیل بحال کیا ۔ بجلی کی بحالی سے گزشتہ ایک ماہ سے مفلوج کاروبار زندگی میں ایک بار پھرجان پیدا ہوگئی ہے ۔

محکمہ برقیات غذر کے حکام کے مطابق اگلے چند دنوں میں تھوئی پاور ہاوس سے بھی بجلی کی ترسیل شروغ ہوگئی ۔تھوئی پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی کے بعد یاسین میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔یاسین میں گزشتہ ایک پاہ سے بجلی کی شدید ترین بحران چل رہی تھی جس باعث علاقے میں کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی تھی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button