خبریں

واپڈا کا چلاس میں موجود ایک بڑے کاروباری ادارے کو بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا

چلاس(مجیب الرحمان) واپڈا کا ڈیم متاثرین سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ ڈیم بننے تک ریزروائر ایریا اور املاک سے استفادہ حاصل کرنے کا کہہ کر چلاس میں موجود ایک بڑے کاروباری ادارے کو بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔نو ٹس میں باقاعدہ طور پر کہا گیا ہے کہ آپکی بلڈنگ کا معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے۔اب آپ پابند ہیں کہ آپ کی بلڈنگ کو کسی بھی وقت واپڈا اپنی ضرورت کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس کاروباری مرکزسے سینکڑوں گھرانوں کا روزگار منسلک ہے۔جبکہ ماہانہ آمدن کروڑوں روپے میں ہے۔کاروباری ادارے کو نوٹس ملنے پر دیگر متاثرین بھی شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

متاثرین ڈیم کی بڑی تعداد نے سروے میں بتایا کہ ڈیم کی تعمیر تک ہمیں اپنی اراضی و املاک سے بے دخل نہیں کیا جانا تھا مگر یہاں صورتحال برعکس نظر آ رہی ہے۔ متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ منگلا ڈیم کے متاثرین آج بھی ڈیم کی زمین سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button