خبریں

ہنزہ میں حضرت امام حسین ؑ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ ہنزہ میں مرکزی جلوس چہلم امام بارگاہ امامیہ کمپیلکس سے برآمد ہوا روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ڈورکھن کے مقام پر پہنچا جہاں پر عزاداروں نے شیخ موسیٰ کریمی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ بعداز جلوس مسجد علی ، علی آباد کی طرف رواں دواں ہوا مقررہ وقت پر جلوس مسجد علی علی آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔

مسجد علی میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس وزیری نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ اور اُن کے باوفا ساتھیوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو ہمیشہ کیلئے ختم ہونے سے بچایا ۔ یہ عظیم قربانی رہتی دُنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔حضرت امام حسین کے پیغامات پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔اسلام ایک خوبصورت مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔واقعہ کربلا صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ حق اور باطل کا جنگ تھا سچ اور جھوٹ کا امتحان تھا ظلم اور انصاف کا کشمکش ازل سے جاری ہے ہم فرمودات امام حسینؑ پر عمل کرکے دُنیاو آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔

عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسیٰ کریمیٰ امام جمعہ والجماعت مسجد علی ،علی آباد نے کہاکہ چہلم کے جلوس میں نظم و ضبط کامظاہرہ کرنے پر تمام عزاداروں کا شکریہ ادا کرونگا ساتھ ہی سیکورٹی کے انتظامات سنبھالنے پر پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہنزہ امن کمیٹی کا بھی شکر گزار ہوں خاص طور پرڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق ،اسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال ،ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب کا جنہوں نے جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے۔

جلوس کے اختتام پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button