خبریں

استور : انجمن تاجران کی کال پر ضلع بھر میں ہڑ تا ل

استور(شمس الرحمن شمس ) ضلع استور میں انجمن تاجران کی کال پر ضلع بھر میں شٹر ڈون ہڑ تا ل ہوا اسی سلسلے میں انجمن تاجران استور اور پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اتحاد چو ک استور میں و د ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی استور کے سنیر رہنما ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ جابرانہ اقدامات کر رہی ہے گلگت بلتستان کی عوام نے جو مینڈیٹ ن لیگ کو دیا ہے اس کے بدلے میں ن لیگ حکومت نے گلگت بلتستان کی عوام کو ٹیکس دیا ظالم اور جابر حکمرانوں سن لو گلگت بلتستان کی عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب ٹیکس ختم کئے بغیر یہ نہیں رکے گا ہمارئے شرافت سے وفاقی حکومت غلط فائدہ اٹھا رہی ہے پانامہ اور حدیبہ کے چوروں اب تمارا وقت ختم ہو چکا ہے آپ لوگوں نے جیل کے سلاخوں میں پیچھے جانا ہے اب گلگت بلتستان کی عوام ان ظالم حکمرانوں سے آذاد ہو جائے گی انہوں نے اس موقعے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہوئے کہا کہ مولوی حفیظ اگر گلگت بلتستان کی قوم کی نمائندگی نہیں کرسکتے ہو تو وزیر اعلیٰ کے منصب پر بیٹھنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ہے حفیظ کو گلگت بلتستان کی عوام نے وزیر اعلیٰ بنایا ہے نہ کہ وفاق نے عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دو انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو یا تو سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمایندگی دی جائے اگر وہ نہیں دے سکتے ہیں تو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ دیا جاے بغیر سیٹ کے غنڈہ ٹیکس ہمیں منظور نہیں ہے اس وقت تک یہ ہڑ تال جاری رہے گی جب تک ٹیکس کا خاتمہ نہیں کرتے ہیں اس موقعے پر پیپلز پارٹی استور کے نائب صدر شمس الدین نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس نامنظو ر ہے ن لیگ عوا م کے اوپر ٹیکس کا بم گرا رہ ہے ن لیگ نے آئینی حقوق دینے کے نام پر نام نہاد کمیٹیاں بنا کر عوام کو گمراہ کیا حفیظ سرکار گلگت بلتستان کے لئے مخلص نہیں ہے ان کا مشن ٹھکیوں میں بندر بانٹ اور کرپشن کرنا ہے حفیظ الرحمن ہر بڑئے پراجیکٹ میں اپنا حصہ وصول کرتے ہیں اس موقعے پر پیپلز پارٹی دیامر استور ڈویژن کے سنیر نائب صدر محمد طارق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی بہت بڑی احسانات ہیں شہید ذولفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کو گندم سبسڈی کا تحفہ دیا مگر آج بد قسمتی سے ن لیگ غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینے کی کوشش کر رہی ہے اس موقعے پر تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سنیر رہنما حشمت اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دئے بغیر ٹیکس لگانا سراسر ذیادتی ہے لہذا جلد از جلد ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے گلگت بلتستان کی عوام کو یہ گنڈہ ٹیکس نا منظور ہے اس موقعے پر پیپلز پارٹی استور کے سنیر رہنما و انجمن تاجران عیدگاہ کے صدر عرفان علی اور دیگر نے بھی ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے جلسے سے خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button