سیاست

آئینی حقوق دئیے بغیر کسی بھی قسم کی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے ۔ امان اللہ، صدر پاکستان تحریک

گانچھے ( محمد علی عالم ) پاکستان تحریک انصافکے ضلعی صدر امان اللہ نے کہا ہے کہ آئینی حقوق دئیے بغیر کسی بھی قسم کی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے ۔ عوام نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا مگر حکومت نے عوام کی شرافت کو کمزوری سمجھ کر غیر قانونی طریقے سے مختلف ٹیکس نافذ کرنا شروع کر دیا جو اس غریب عوام پر ظلم ہے۔ گلگت بلتستان میں پہلے سے ہی موبائل بیلنس سمیت ہر چیز پر براہ راست ٹیکس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے ممبران کا عوام پر زبردستی ٹیکس لاگو کرنے پر خاموش بیٹھنا عوام کے ساتھ مذاق اور ظلم ہے۔ یہ ممبران عوام کے حقوق کی تحفظ نہیں کر سکتے ہیں تو استعفیٰ دیں۔ ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنی تنخواہ مراعات کو بچانے کے لئے ظالم حکومت کا ساتھ دے۔

انہوں کہا کہ عوام نے کامیاب ہڑتال کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عوام حقوق لینے کے لئے متحد ہیں۔ ٹیکس کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام ایک آواز ہو کر احتجاج کیا۔ اسی طرح سی پیک میں بھی گلگت بلتستان کے عوام اپنا حقوق لیں گے۔ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کو مراعات سے محروم رکھا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button