خبریں
شاہراہ بٹو گاہ دو ارب بارہ کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوگی ، حاجی جانباز خان

چلاس ( شہاب الدین غوری ) وزیر زراعت ، لائیو سٹاک گلگت بلتستان حاجی جانباز خان نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں عرصہ دراز سے رکا ہوا ترقیاتی کام چل پڑا ہے ۔ دیامر میں اربوں روپے کے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے ، پہلے حلقے میں اس لیئے نہیں آتا تھا کہ کو ئی کام نہیں ہو رہا تھا ، اب ہر ماہ باقاعدگی سے چلاس کا دورہ کروں گا ، اب مجھے یقین ہے کہ ترقیاتی منصو بے مکمل ہوں گے ۔ میں عوامی نمائندہ ہوں عوام کے مفاد میں سینکڑوں سکیمیں دے چکا ہوں۔ ضلعی انتظامیہ ،پی ڈبلیو ڈی ،محکمہ برقیات اور دیگر محکمے میری سکیموں کا جلد ٹینڈر کر کے ٹھیکداروں سے کام لے اور منصو بے بروقت مکمل کرائے ۔





