خبریں

23نومبر تک تمام مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت ہڑتال ہوگا، بازار کمیٹی شگر

شگر(عابدشگری)23نومبر تک عوامی ایکشن کمیٹی اور تاجر برادری کی مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ دمادم مست قلندر ہوگا۔ اب کی بار ہڑتال کے علاوہ ملین مارچ کرینگے تو اس حکومت کی خاتمے تک جاری رہیں گے۔حکومت ہمارے درمیان نفاق ڈالنے سے باز رہے ۔ اپنے حقوق کیلئے ہم سب متحد ہیں اور رہیں گے۔گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شگر میں بھی تین روز سے جاری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال 23نومبر تک کیلے ملتوی کردیا گیا۔تمام مارکیٹ اور دکانیں کھل گئی جبکہ سڑکوں پر گاڑیاں نکل آئی۔

ہڑتال ختم کرنے کا اعلان بازار کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کی جانب سے حسینی چوک پر منعقدہ جلسے میں کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوے بازار کمیٹی کے عہدیداروں وزیر نسیم،حسن شگری،ظہیر عباس،وزیر سکندر اوربشارت حسین نے کہا کہ تین روز کی کامیاب ہڑتال نے حکومت کو سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ اس خطہ بے آئین پر ٹیکس کی نفاذ کا کوئی جواز نہیں۔ ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی اپیل پر اس ہڑتال کو ملتوی کیا ہے جبکہ ختم نہیں کیا۔ اگر 23نومبر تک تمام مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہونگے تو دوبارہ ہم سڑکوں پر نکلنےکیساتھ ہڑتال سے بڑی اعلان کیا جائے گا۔ جس کیلئے عوام تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری متحد ہے اور اپنے حقوق کی جنگ کیلئے سب ذہنی طور تیار ہیں۔ تین دن کی ہڑتال میں عوام نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاؤن کیا۔ جس کا ہم ان کے شکرگزار ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button