خبریںسیاست

سپیکر غیر جانبداری دکھانے میں ناکام ہوئے، فوری مستعفی ہو۔ سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت

گلگت(پ۔ر) سپیکر غیر جانبداری دکھانے میں ناکام ہوئے فوری مستعفی ہوجائے۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے قانون کو نہایت جلد بازی میں تبدیل کرنا، گورنر کی منظوری سے پہلے گزٹ آف پاکستان میں شائع کرانا اسی طرح نہایت ہی عجلت میں اپوزیشن کے تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے سپیکر کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے ۔سابق اپوزیشن شاہ بیگ نے کورٹ میں اس قانون کو چیلنج کیا ہے کم از کم کورٹ کے فیصلے کے آنے یا قائد ایوان وزیر اعلیٰ کے آنے کا انتظار کیا جاتا۔ اتنی بڑی تبدیلی کیلئے وزیر اعلیٰ کا ایوان میں موجود ہونا ضروری تھا۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سپیکر پورے ایوان کا نمائندہ ہوتا ہے۔وہ تمام تر سیاسی مذہبی اور لسانی تعصبات سے بالا تر ہوکر تمام سیاسی پارٹیوں کے ممبران کو ساتھ لیکر چلتے ہیں جس طرح جلد بازی سے اپوزیشن لیڈر کے تبدیلی کا قانون بنایا گیا اسی طرح رات کے اندھیرے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اس سے ان کا تعصب کھل کر سامنے آگیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اعتراض کیپٹن شفیع کے اپوزیشن لیڈر بننے پر نہیں ہے بلکہ قانون اور آئین اور طریقہ کار کو پامال کرنے پر حیران ہے۔ سپیکر نے اس کو اپنے انا کا مسلہ بنایا ہے۔اپوزیشن کیلئے دو امیدوار میدان میں اترے تھے۔دونوں امیدواروں نے چھ چھ ممبروں سے ریکوزیشن پر دستخط کرایا تھا جبکہ اپوزیشن ممبران کی تعداد گیارہ ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے بعض ممبران نے دونوں امیدواروں کے ریکوزیشن پر دستخط کئے ہیں۔ سپیکر ان امیدواروں اور ممبران کو اپنے چیمبرز میں بلا کر تصدیق کرنا چاہئے تھا وزیر اعلیٰ اس مسلے کی چھان بین کرائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button