سیاست

حکومت 23نومبر سے پہلے ٹیکسز کا خاتمہ ممکن بنائے، چیف آرگنائزر آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان

سکردو(ایس ایس ناصری) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے کہا کہ حکومت 23نومبر سے پہلے گلگت بلتستان کے عوام پر لاگو کئے گئے ٹیکسز کا خاتمہ فوری ممکن بنائے اور جلد اس حوالے سے نوٹفیکیشن منظرعام پر لائے ورنہ ڈیڈلائن کے بعد کی تمام تر صورتحال کا ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بلخضوص کونسل کے اراکین پر ہوگی۔

چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر کا مزد کہنا تھا کہ سب سے بڑی طاقت عوام ہے عوام کی طاقت کے سامنے بڑے بڑے برج نہ ٹھہر سکے تو موجودہ حکومت جو اس وقت نیب زدہ اور کرپشن زدہ ہے اور وفاق میں ان کی حکومت مفلوج ہے اور گلگت بلتستان میں بھی ان کی حکومت کو مکمل طور عوامی مظاہروں کے شدید زلزلے نے زہنی طور مفلوج کیا ہوا ہے شاید عوامی سونامی احتجاجی زلزلے کے جھٹکے مزید آنے سے پہلے بہتری اسی میں ہے 25لاکھ عوام جو اب کسی ایک مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں بلاکسی بہانے کے مطالبات پوری کرکے اپنے آنے والے کل کو سڑنے سے بچائے۔ عوام کے شعور و آگاہی کا شاید ایوان میں بیٹھے ارکان اسمبلی کو اندازہ نہیں کہ عوام کی طاقت سے اسمبلیوں میں پہنچے اور یہی عوام ان کو اس طوفان کے مانند بہا کے لے جائے گا کہ تمہاری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button