خبریں

نگر : ضلع کے تمام محکمو ں کے سربراہوں کا اجلاس اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

نگر ( اقبال راجوا) ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی سربراہی میں ضلع نگر کے تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں کا اجلاس، اداروں کی کار کردگی سے متعلق بریفینگ ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ زراعت،محکمہ صحت اور این ڈی ایم اے کے نگر میں دفاتر نہ ہونے کے سبب ہمسایہ ضلع ہنزہ سے آکر اپنے اداروں سے متعلق تفصیلات بتا دیں ۔ تمام اداروں نے ضلعی سطح کے ملازمین کی قلت اور فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی منظوری اور تکمیل میں سب سے زیادہ رکاوٹ بتایا۔ گزشتہ سال کے تارگٹ منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ظفر نے کام سو فیصد مکمل کرنے کا دعویٰ کیا۔ ادروں کے سربراہان نے اپنے محکموں کی کار کردگی کو بہتر اور تسلی بخش قرار دیا۔ سب سے زیادہ بریفنگ کو وقت محکمہء تعمیرات عامہ کے ضلعی سربراہ اقبال حسین نے لیا اور اپنے محکمے کے تحت تعمیر ہونے والے منصوبوں سمیت دیگر محکموں میں بھی تعمیرات کے حوالے سے تفصیلات بتا دیں ۔

محکموں کے سربراہان کی بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نگر نے سربراہوں سے سوالات پوچھنے سمیت اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ اداروں کے ضلعی سربراہان سے تعارفی ملاقات میں تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں ایک اچھے ریلیشن شپ قائم رکھتے ہوئے کام کرنا ہے۔ محکمانہ تعلقداری سے ہی ہماری کارکردگی بہتر ہوگی۔ ہمیں ایک دوسرے کو سن کر اور سمجھ کر کام کرنا چاہیئے تاکہ اداروں کے معاملات بہتر انداز میں چلتے رہیں ۔ ہر ہفتے کسی ایک منصوبے کا دورہ اس ادارے کے سربرہ کے ساتھ کرتا رہوں گا۔ اداروں میں آپس میں بہتر تعلق داری کی مثال پوری گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے لئے قائم کریں گے۔ ہم عوام کے مسائل سن کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنے اپنے اداروں کے کنٹیجینٹ سٹاف کی فہرست فراہم کریں ۔

صحت کے گھمبیر صورتحال سے متعلق ڈی ایچ او نے بتایا کہ بڑی آبادی والے علاقے چھلت اور غلمت میں کوئی بھی لیڈی میڈیکل آفیسرز نہ ہونے کے سبب خواتین کو مشکلات ہیں ۔

بریفنگ میں ایس ایس پی نگر طفیل احمد میر، ڈی ایف او وائلڈ لائف اکرام اور ڈی ایف او نگر صابر حسین نے گرین پاکستان سمیت اپنے ادارے کے زیر انتظام جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور منصوبوں کو سائٹ پہ دیکھنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔

آخر میں خواتین اور بوائز ڈگری کالج کے حوالے سے وائس پرنسپل انٹر کالج چھلت نے بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے تمام افیسران کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی دورہ نگر پر مکمل بریفنگ کے لئے بھر پورتیاری کا حکم بھی دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button