جرائم

تانگیر: پولیس نے دو اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

چلاس(کرائم رپورٹ) تانگیر جگلوٹ میں پولیس کا کامیاب چھاپہ ،دو اشتہاری مجرمان گرفتار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور کی قیادت میں پولیس نے اشتہاری مجرمان کی موجودگی کی اطلاع پر فوری طور پر چھاپہ مارا۔اورتھانہ جگلوٹ کو مطلوب صدر ایوب اور اسلم ساکنان جگلوٹ تانگیر کو گرفتار کرلیا اور تھانہ منتقل کر دیا۔دونوں ملزمان تھانہ جگلوٹ کو مقدمہ علت نمبر 17/2017زیر دفعہ U/S324/34PPCکے تحت مطلوب تھےاور ترک سکونت کر کے پولیس سے روپوش تھے۔

گرفتاری کے لئے چھاپہ مار پولیس ٹیم میں ایس آئی پی عبدالغنی سمیت پولیس اہلکار عاطف حسین،محمد غلام ،عبیدالرحمان،نظیم خان،یاسر خان شامل تھے۔ کامیاب کاروائی پر پولیس حکام کی جانب سے ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے بھی قانون شکن عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہےاور گرفتاری کوجرائم کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی قرار دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button