چلاس ( شہاب الدین غوری) محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کا سکردو سے آنے والی بس کی تلاشی سرکاری لفافوں میں پیک کرکے قیمتی پتھر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی چلاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر معدنیات کے اہلکاروں نزاکت حسین ، عبدالرحمن اور سیف اللہ نے سکردو سے آنے والی بس کو روکا بس میں متعدد سرکاری لفافوں کو کئی پلاسٹک کے بڑے شاپروں میں بند کیا تھا مشکوک شاپر دیکھ کر چیک کیا تو قیمتی پتھر تھے جس پر بس کو لا کر کے کے ایچ تھانہ پہنچایا ۔۔۔ڈرائیور نے اس موقع پر پولیس کو بیان دیا کہ ہم سرکاری لفافے سمجھ کر لے آتے ہیں ہمیں نہیں پتہ اس میں کیا کچھ ہے جس کے بعد ایف آئی آر درج کر کے قیمتی پتھروں کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔۔۔۔۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔