حادثاتخبریں

متاثرین ارندو آتشزدگی حکومتی امداد کے منتظر، ہاشو فاونڈیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم

شگر(عابدشگری) آتشزدگی کی متاثرین کی مدد کیلئے حکومت اور حکومتی ادارے ابھی تک نہ پہنچ سکے مگر امدادی سامان لیکر ہاشو فاونڈیشن ارندو پہنچ گئے۔ اس موقع پرہاشو فاونڈیشن گلگت بلتستان کے جنرل منیجربلبل جان شمس، مونٹین ایریا فارمر سپورٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین غلام نبی شگری،وزیر شبیر اور دیگر موجود تھے۔

ہاشو فاونڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ روپے سے زائدمالیت کے امدادی سامان جس میں اشیا خوردو نوش کے علاوہ کمبل، گندم اور جوارکے بیج اور گرم کپڑے شامل تھے متاثرین کے حوالے کردیا گیا۔جس کے علاوہ نقد امداد بھی دس ہزار روپے فی خاندان کی حساب سے متاثرین میں تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہاشو فاونڈیشن کے جنرل منیجر بی جے شمس نے کہا کہ ارندو کے متاثرین تک رسائی میں غلام نبی اور ان کی ٹیم کا ہاتھ ہے اگر یہ ہمیں معلومات فراہم نہیں کرتے تو ہم یہاں نہیں پہنچ سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہاشو فاونڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں ارندو کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارندو کے متاثرین کے درمیان پاکر اور ان کی مدد کرکے دلی سکون محسوس کررہا ہوں اور آئندہ بھی ان غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاشو فاونڈیشن کی جانب سے ارندو کے متاثرین کو دیا گیا معمولی امداد ان کو ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ تو نہیں کرسکتا تاہم موسم سرما کے اس سرد ترین موسم میں متاثرین کی دل جوئی کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاشو فاونڈیشن مستقبل میں ارندو کے عوام کی تعاون سے ہی ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی اور وزیر شبیر نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب ان کیساتھ کھڑے ہیں اور متاثرین کی بحالی کیلئے جدوجہد کرینگے۔ تمام متاثرین کی بحال تک ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button