خبریں

صوبائی حکومت اور اراکین کونسل اپنے ذاتی مراعات اور پروٹوکول کےخاطر غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھننے سے باز آجائے، سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام

گلگت: جے یو آئی ٹیکسز کے خاتمے کیلئے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ خطے کے عوام کے جمہوری اور بنیادی حقوق کیلئے جمہوری انداز میں پرامن جدوجہد جاری رکھے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی جی بی کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتے رہے گی۔

پرامن احتجاج کرنا عوام کا جمہوری حق ہے۔ لیگی حکومت سابقہ پی پی حکومت کے نقش قدم پر نہ چلے۔2015کے الیکشن میں انکے عبرت ناک شکست سے سبق حاصل کرے، نوشتہ دیوار پڑھ کر وزیر اعلیٰ اور اراکین کونسل وفاقی حکومت سے جی بی کے مظلوم عوام پر عائد تمام ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمہ کیلئے دو ٹوک بات کرے۔ یہاں سے وہ ووٹ لیکر ایوان میں پہنچے ہیں۔ صحیح معنوں میں ان کی ترجمانی کا حق ادا کرے۔ پورے گلگت بلتستان کے عوام نے جس والہانہ اور مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب ہڑتال کے ذریعے ٹیکسز کے ظالمانہ نفاذ کو مسترد کردیا۔ اس سے وفاقی، صوبائی حکومت اور اراکین کونسل کی آنکھیں کھل جانی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور اراکین کونسل اپنے ذاتی مراعات اور پروٹوکول کی خاطر غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھننے سے باز آجائے، خصوصاََ گلگت بلتستان کونسل کے اراکین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خطے کے سپوت ہونے کے ناطے جی بی کے مظلوم عوام کی جنگ لڑے اور عوامی امنگوں کے مطابق تمام ٹیکسزکے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔

صوبائی حکومت تمام موبائل کمپنیوں کو بھی پابندی کرے کہ وہ ٹیکسز کے مد میں کٹنے والے تمام کالز اور لوڈنگ کٹوتیوں کو فوراََ بند کردے ورنہ عوام تمام کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت سوات ، مالاکنڈ ایجنسی، خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی اور مہمند ایجنسی سمیت تمام فاٹا کے علاقے قومی اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان میں نمائندگی کے باوجود ہر قسم کے ٹیکسز سے مستثنیٰ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امجدحسین اور پیپلز پارٹی حکومت پر تنقید کرکے حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتی ہے۔ موجودہ ٹیکسز کے نفاذ کا وہ ذمہ دار ہے اگر2012میں اڈاپٹیشن ایکٹ2012 پر سائن نہ کرتے اور مراعات اور پروٹوکول کو ٹھکرا کر مظلوم کی جنگ لڑتے تو آج قوم ان کو سلام کرتی۔ موجودہ حکومت پرانے مردے اکھاڑنے کی بجائے اسمبلی سے اڈاپٹیشن ایکٹ2012 منسوخ کرائے۔ تمام ٹیکسز کے خاتمے کا بل پاس کرے اور فوری طور پر وفاق ٹیکسز کو ختم کرائے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button