کوہستان

کوہستان ، داسو ڈیم انتظامیہ کی جانب سے داسو ہسپتال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ

کوہستان(نامہ نگار)کوہستان ، داسو ڈیم انتظامیہ کی جانب سے کوہستان کے مرکزی مقام داسو کے ہسپتال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔میڈیکل کیمپ میں پمز اسلام آباد سے ڈاکٹرز آئیں گے جو خصوصی طورپر آئی (آنکھوں ) کے علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کریں گے۔ چیف انجینئر داسو ہائیڈروپاورپروجیکٹ ثاقب ضیا نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ اسلام آباد سے آنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم میں میل /فیمیل تجربہ کار ڈاکٹرز موجود ہونگے جورواں ماہ 24 نومبر سے25 نومبر تک صبح نو بجے سے شام چار بجے تک آر ایچ سی داسو میں آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کریں گے ۔ یہ سہولت واپڈا نے متاثرین داسو ڈیم کے سماجی بہبود اور متاثرین کیلئے مفاد عامہ کے پیش نظر کیاہے ۔دوسری جانب جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ جاوید اختر نے عملے کو چوکنا رہنے اور زیادہ سے زیادہ مریضوں کے علاج کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button