عوامی مسائل

شگر : سردیاں شروع ہوتے ہی شگر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم

تسر(نامہ نگار) سردیاں شروع ہوتے ہی شگر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم،علاقہ مکینوں سمیت امتحانات کی تیاری میں مگن طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق سردیاں شروع ہوتے ہی ضلع شگر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے ،جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خصوصاََ امتحان کی تیاری میں مصروف طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ایس ڈی اوشگر ذوالفقارعلی نے بہترین طریقے سے ملازمین سے ڈیوٹی لے کر نظام بہتر طریقے سے چلایا تھا ۔ جگہ جگہ بجلی چوروں کے خلاف کا میاب کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا تھا تاہم اس سال بجلی کا بریک ڈاون پھر سے شروع ہوا ہے۔انکا مزید کہنا تھاکہ چیف انجینئر نے اس سال سردیاں آتے ہی ایس ڈی او کا تبادلہ کر کے شگر کو بے آسرا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سمیت محکمہ برقیات کے تمام اعلیٰ عہدیداروں سے پر زور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ذوالفقار علی کو دوبارہ شگر میں تعینات کئے جائیں تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکیں۔

بجلی سے متاثرہ علاقوں میں گلاپ پور،وزیر پور،حیدر آباد اور برالدو ویلی کا پورا علاقہ شامل ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button