خبریںعوامی مسائل

غذر: سلپی پل کی تعمیر سے عوام کو کرایہ میں ریلیف نہ مل سکا

غذر (بیورو رپورٹ ) سلپی پل کی تعمیر کا اصل فائدہ عوا م کی بجائے ٹرانسپوٹر حضرات کو ہوا ۔اس پل کی تعمیرکے بعد گاہکوچ اور تحصیل اشکومن کے درمیان مسافت میں بارہ کلومیٹر کی کمی آگئی ہے مگر کرایوں میں تاحال کوئی کمی نہ کی گئی اور اس کمی سے سب سے زیادہ فائدہ عوام کی بجائے ٹرانسپوٹر حضرات کو ہورہا ہے۔ جس وقت یہ پل نہیں بنا تھا اور بارہ کلومیٹر مسافت بھی زیادہ تھی وہی کرایہ آج بھی وصول کیا جارہا ہے۔ مگر ان ٹرانسپوٹر حضرات کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہاسس اور ہاتون جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے نواحی موضعات ہیں اوراور اب سپلی پل بننے کے بعد مسافت چھ سے سات کلومیٹر رہ گئی ہے مگر ٹرانسپوٹر حضرات چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی سابقہ کرایہ یعنی فی مسافر پچاس روپے کرایہ وصول کرتے مگر کوئی ان سے اس لوٹ مار کے بارے میں پوچھنے والا نہیں۔ حالانکہ اصل کرایہ تیس روپے ہونا چائیے مگر پچاس روپے غریب عوام سے بٹورا جاتا ہے۔ جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

عوامی حلقوں نے غذر انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے انتظامیہ اپنا کردار ادا کریں اور غریب عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جائے تاکہ سلپی پل کی تعمیر سے عوام کو کرایہ میں ریلیف تو مل سکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button