خبریںماحول

محکمہ جنگلات دیامر نے غیرقانونی جنگل کانٹے پر ایک شخص کو جیل بھیج دیا

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ جنگلات دیامر کی کارروائی غیرقانونی جنگل کانٹے پر ایک شخص کو جیل بھیج دیا ۔ لکڑیاں ضبط کر لی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق رینج فارسٹ آفیسر عبدالحمید نے فارسٹ گارڈ ابراہیم کی قیادت میں عرفان اور احسان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بابوسر میں فر ، کائل اور جنیپر کے قیمتی درخت کاٹنے پر معراج الدین کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ضلعی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں مجسٹریٹ تنویر نے غیرقانونی درختوں کی کٹائی میں ملوث شخص کو پندرہ روز کیلئے جیل بھیج دیا جبکہ تمام لکڑی ضبط کر لی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button