خبریںسیاست

مشیروں اور معاونیں خصوصی کی تقرری میں بلتستان کو نظر انداز کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کشروٹ تک محدود ہوگا، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ الچوڑی شگر

شگر(پ ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ الچوڑی شگر کے صدر عمران حسین شگری ،مولانا ابراہیم خلیل ،احسان تسر اور دیگر نے کہا ہے وزیر اعلیٰ کی مشیروں اور معاونیں خصوصی کی تقرری میں بلتستان کو نظر انداز کیا گیا تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ وزیر اعلیٰ گلگت سے نکل کر بلتستان کو بھی گلگت بلتستان کا حصہ سمجھ لیں۔ ورنہ مسلم لیگ (ن) کشروٹ تک محدود ہوگا۔ برے وقت میں مسلم لیگ (ن) کو زندہ رکھنے والوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو بلتستان خصوصا شگر کے نظریاتی کارکنان اور رہنماء اپنے نظریات تبدیل کرنے مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہنے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مقامی اخبارات میں وزیر اعلیٰ کی مشیرو معاونین خصوصی کی تقرری میں بلتستان کو نظر انداز کرنے کی خبر سے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام نظریاتی کارکنوں کو سخت دکھ اور دھچکا لگا ہے۔ ایک جانب ہماری فریاد اور مسائل سننے کیلئے نہ ہی اسمبلی میں ممبر ہے اور نہ ہی کابینہ میں۔ طاہر شگری کو مشیر بنانے کی خبروں سے شگر کے مسلم لیگی کارکنوں کو ایک امید پیدا ہوا تھا لیکن وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کی حواریوں کی اقدامات سے مسلم لیگی کارکنوں کوہر روز ایک نئی دکھ کا سامنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی اقدامات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو آئندہ الیکشن میں آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ طاہر شگری وزیر اعلیٰ کا مشیر تقرر کرکے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔ورنہ تمام نظریاتی کارکنان جلد ہی اپنے لائحہ عمل طے کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button