خبریںعوامی مسائل

نگر میں کام ادھورا چھوڑ نے والے ٹھیکیداروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،ڈپٹی کمشنر نگر

نگر ( اقبال راجوا) نگر میں بیمار پرمنصوبوں کا سلسلہ اب ختم ہوگا اور کام ادھورا چھوڑ کر جانے والے ٹھیکیداروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، نگر میں سیاحت کا پوٹینشل بہت زیادہ ہے اس کے لئے مواصلاتی نظام اور پبلیسیٹی کی انتہائی ضرورت ہے۔ علاقے کی کمیونیٹی موبلائز ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈی سی نگر نوید احمد کا عمائدین چھلت ٹاؤن سے پہلی ملاقات میں اظہار خیال۔

ڈپٹی کمشنر نگر صبح ٹاؤن ایریاء نگر سے عوامی مسائل معلوم کرنے کے لئے عمائدین سے ملاقاتوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا ۔ ٹاؤن نگر چھلت علمدار چوک پر ایک مقامی ہوٹل میں عمائدین کے ساتھ ملاقات کے لئے بلائی میٹنگ کھلی کچہری میں بدل گئی۔

ایل ایس او کے سابق چئیرمین زوار سلیمان نے عمائدین کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جبکہ علاقے میں کام کرنے والی سماجی تنظیم مرکزی تنظیم دیہہ چھلت بالا کے صدر اکبر حسین ،نمبر دار اعلیٰ مالک اشدر،حوالدار جوہر علی اور پی پی پی ضلع نگر کے صدر حاجت علی نے ڈپٹی کمشنر کو علاقے میں مسائل کے حل میں عوام کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور اپنے علاقائی مسائل بھی پیش کئے ۔

عوامی مسائل میں تحصیل چھلت کی فوری فعالیت ،خواتین ڈگری کالج کے قیام،چھلت تا بر ویلی روڑ توسیعی منصوبہ کے ٹینڈر ، بوائز ہائی سکول چھلت میں پچھلے کئی سالوں سے تعمیری کام میں تاخیر ،رورل ہیلتھ سینٹر چھلت میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور دیگر متعدد چھوٹے مسائل کے حل بارے میں مطالبات پیش کئے۔

ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے کہا کہ میں ہر مذہب و ہر فرقے کا ہوں جتنا میں شکل سے شریف لگتا ہو ں اتنا ہی میں قانون کے لحاظ سے بہت سخت ہوں مجھے جاننے والے اچھی طرح جانتے ہیں ،اب کوئی بیمار منصوبہ باقی رہے گا اور نہ ہی کوئی سرکار کا ایک پائی بھی کھا کے غائیب ہو سکتا ہے ۔ چھلت ہائی سکول میں تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف ایک ہفتے کے اندر کاروائی کروں گا۔میرے دفتر اور گھرکے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے میں اپنے بالا افسران تک کوششیں جاری رکھوں گا۔ میرے بالا افسران سے میری امید ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں میری ہر ممکن تعاون کریں گے۔ میں ہمیشہ بڑوں کو اپنے ساتھ لے کر عوامی مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کرتا ہوں۔میں عوام کو ایک طرف کر کے کام نہیں کرتا ہوں۔ مجھے نگر بارے میں متعدد باتیں بتائی گئیں تھیں لیکن جب میں نگر کی عوام سے ملا تو وہ ساری باتیں غلط ثابت ہو گءئیں۔نگر والے بہت اچھے ،با ہمت ،باغیرت ، قانون شناس اور عمدہ لوگ ثابت ہیں ۔میں ہمیشہ کام میں مصروف رکھ کر خود کو خوش محسوس کرتا ہوں ۔ میں کام کے بغیر خود کو بیمار محسوس کرتا ہوں میں چاہتا ہوں کہ گاؤں کی سطح کی کمیٹیاں بنا کر انکے ساتھ کام کیا جائے ۔ گپہ ویلی منصوبے پر میں کمیونیٹی کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں اور گپہ روڑ میٹل کرانے کا مکمل و مستحکم وعدہ کرتا ہوں۔میں اچھوں کے ساتھ اچھا لیکن بے ایمان اور بد عنوان لوگوں کے لئے مجھ سے سخت کوئی اور نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو عوام کے زریعے ہی مسائل کا پتہ چلتا ہے اس لئے میں خود عوام کے پاس جاتا ہوں۔ کرپٹ ٹھیکہ دار وں کو اب کسی بھی صورت چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ نگر میں سیاحت کے فروغ کے لئے مواصلات اور ربطہ سڑکوں کو قائم کرنے اور پبلیسٹی کی اشد ضرورت ہے ۔ ڈی سی نگر نے ہائی سکول چھلت میں زیر تعمیر کلاس رومز کا جائزہ لیا اور سکول کی صورتحال دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا انہوں ایک ہفتے کے اندر سکول کی حالت زار کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اور ایگزیکٹیو انجینئیرسمیت اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی کاپی کرنے کی ہدایت کی، آر ایچ سی چھلت میں ایک سال سے بند ڈینٹل اور ایکسرے یونٹ کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔آر ایچ سی لیب میں گندے اوزار آلے دیکھ کر شدید گم و غصے سے لیب انچارچ کو صفائی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

عوامی اجتماع میں اگلے پندرہ دنوں یا ایک ماہ میں ضلعی اداروں کے سربراہان کے ساتھ مسائل کے حل بارے میں کھلی کچہری لگانے کا بھی اعلان کیا۔

عوامی حلقوں نے ڈی سی نگر نوید احمد کی کارکردگی کی زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button