خبریںماحول

چلاس : گوہر آباد جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے کوشیش جاری ہے

چلاس (اسداللہ سے ) کنزرویٹر دیامر استور ڈویژن محمود غزنوی نے کہا ہے گوہر آباد جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے کوشیش جاری ہے۔ محکمہ جنگلات دیامر ، پولیس اور کمیونٹی کے تعاون سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ مشکل اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود غزنوی نے کہا کہ گوہر آباد جنگل میں آگ کی اطلاع ملتے ہی رینج فارسٹ آفیسر سمیت فارسٹ فیلڈ سٹاف موقع پر پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ پولیس اور کمیونٹی کی بڑی تعداد متاثرہ جنگل پہنچ گئے ہیں جو پانی اور دیگر دیسی طریقوں کے زریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارسٹ سٹاف کی کمی جدید آلات کی عدم دستیابی اور مواصلاتی نظام کی ضرورت ہے تاکہ ایسے مواقع کے دوران بروقت اقدامات کر سکیں ۔جس کی وجہ سے کم سے کم نقصان ہو سکیں ۔

کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ خود اس عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوہر آباد کا جنگل عوام گوہر آباد کے مکمل تعاون کی جہ سے محفوظ ترین جنگل ہے۔ آگ سے نقصان کا اندازہ آگ بجھانے کے بعد ہی ہوگا۔ آگ کیوجہ سے جتنا نقصان ہوا ہے اس سے دس گنا زیادہ درخت لگا کر اس کا ازالہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جنگل میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور محکمہ جنگلات نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button