خبریں

پرنس کریم آغاخان کی عالم اسلام و پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کیلئے بہت خدمات ہیں، سینئر رہنماء انصاف سٹوڈنٹ فیڈیشن رحمن دریلو

گلگت(پ ر)انصاف سٹوڈنٹ فیڈیشن گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء رحمن دریلونے کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کاگلگت بلتستان کا دورہ خوش آئندہے ،اس سے گلگت بلتستان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کی عالم اسلام و پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کیلئے بہت خدمات ہیں ،جن میں تعلیم ،صحت اور دیگر خدمات شامل ہیں ۔ان کے مرید طوریل عرصہ سے ان کی دیدار کیلئے انتظار میں ہیں ۔

انہوں نے پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر اسماعیلی برادری کے تمام افراد کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور امید کرتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم کا یہ دورہ مثالی دورہ ثابت ہوگا ۔ان کے گلگت بلتستان کیلئے علیٰ تعلیمی ،صحت اور دیگر شعبوں میں بہت سے خدمات ہیں اور بالخصوص ان کے تعلیمی اداروں میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں ان میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی درس بھی دی جاتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button