خبریںسیاست

2018کے الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میں ن لیگ کے خاتمے کے دن گننا شروع ہوگا۔ جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

گلگت(پ ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ،وزیراعلیٰ یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ میں پروٹوکول نہیں لیتا مگر اس کے برعکس درجنوں گاڑیوں کا قافلہ اور سینکڑوں پولیس اہلکار اردگرد پروٹوکول کے نام پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے عوام کو سخت مایوس کیا ہوا ہے عنقریب وفاق میں ن لیگ کا جنازہ نکلنے کے بعد گلگت بلتستان سے بھی ن لیگ کا جنازہ نکل جائے گا ۔

حفیظ الرحمن جس علاقے کے دورے پر جاتے ہیں اس سے قبل اس علاقے کو سیل کیا جاتا ہے اور جس راستے سے گزرنا ہوتو اسی راستہ پر کے دونوں اطراف میں پولیس اہلکاروں کو چوکس کیا جاتا ہے اور اسی راستے سے ایمبولنس کو بھی گزرنے نہیں دیا جاتا ہے ۔جھوٹ اور فریب کی نیاد سے بنے والی ن لی کی حکومت اب عوام سے اپنے رابطے توڑ چکی ہے اور صرف ٹھیکے داری معاملات میں مصرف عمل ہے ،ہر وزیر صرف پی ڈبلیو ڈی میں ٹھیکے لینے کے چکر میں ہے ۔

گلگت بلتستان میں تمام ملازمتیں وزیراعلیٰ اور چند وزراء اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کررہے ہیں جس سے ن لیگ کے اپنے دیرینہ کارکن ان کی پالیسیوں سے مایوس ہوکر جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔آنے والا وقت تحریک انصا ف کا ہے اور پی ٹی آئی ملک کے سب سے مقبول ترین جماعت بن کے ابھر رہی ہے ۔نوجوانون کی نظریں عمران خان کی باصلاحیت قیادت کے اوپر ہے ،2018کے الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میں ن لیگ کے خاتمے کے دن گننا شروع کیا جائے گا۔

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مشروف خان ،عالم گیر سابق ممبر یونین کونسل جگلوٹ ،ٹھیکیدارصلاح الدین ،نظام الدین ،زاکر حسین ،روخان و دیگر شامل ہیں اور یہ تمام جگلوٹ کے سیاسی و سماجی خاندان عباسی فیملی سے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button